کسانوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، کسانوں کے مسائل کے حل کیلئےکمیٹی قائم

کسانوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، کسانوں کے مسائل کے حل کیلئےکمیٹی قائم فائل فوٹو کسانوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، کسانوں کے مسائل کے حل کیلئےکمیٹی قائم

حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد کسان اتحاد نے اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دھرنے کے شرکا کو بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر آئندہ 10دنوں میں کسانوں کیلئے جامع پلان کا اعلان کیاجائے گا، کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے 3 وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے کسان پیکج کا اعلان کیاجائے گا،کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر خلوص دل سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے

install suchtv android app on google app store