قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو ویلکم کریں گے: وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو اپنے استعفے واپس لینے ہوں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو ویلکم کریں گے، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی میں واپس آئیں، سیاستدان بنیں۔

رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی واپس آئے تو اسپیکر ان کے استعفے واپس دے سکتے ہیں، یہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، پنجاب میں بھرپور الیکشن لڑیں گے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔

لاہور میں صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں، نگران سیٹ اپ کیلئے قومی اسمبلی میں واپس جاسکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا ہے، مسلم لیگ ن کے ایم این اے رابطے میں ہیں، پہلے ان کا ٹیسٹ کریں گے پھر اپنی پارٹی میں شامل کریں گے۔

install suchtv android app on google app store