حکومت کا اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حکومت اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان کرے گی۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کسانوں کے مختلف وفود سے ان کے مسائل کے حل کے لیے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔انہوں نے زراعت کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

وزیر اعظم نے متعلقہ وزراء کی کمیٹی کو کسان نمائندوں کے ساتھ مل کر ان کے مسائل موثر انداز میں حل کرنے کے لیے قابل عمل سفارشات جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔

install suchtv android app on google app store