حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں پر مہربان، صدر مملکت نے بل کی منظوری دے دی

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فائل فوٹو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونی سرماریہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظوری کے بعد آئین کے آرٹیکل 70 ایک اور 75 کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ اور سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی مںظوری دی۔

بل کا مقصد سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی کاروائیوں سے تحفظ دینا ہے جبکہ ریکوڈک معاہدے پر صدراتی ریفرنس کی روشنی میں قانون سازی کرنا ہے۔
بل کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کا تحفظ اور سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی و فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی پریشانی سے تحفظ حاصل ہوگا۔

حکومت کا ماننا ہے کہ قانون سازی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول مہیایا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

 

install suchtv android app on google app store