پی ٹی آئی حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔

انہوں نے یہ بات ارکان قومی اسمبلی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے ملاقات کے دوران کہی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کے باعث دیوالیہ معیشت کو استحکام ملا۔ اس موقع پر انہوں نے ارکان کو عوام سے روابط مزید مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے پوری طرح آگاہ ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے جب کہ بجلی کی قیمت میں بھی فی یونٹ 5 روپے کمی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام دوست اقدامات کیے ہیں، آئی ٹی کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ٹیکس میں چھوٹ دی، آئی ٹی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کے لیے بھی کیپیٹل گین ٹیکس میں 100فیصد چھوٹ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام میں کاروباری قرضوں پر 407ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کا وظیفہ 12ہزار سے بڑھاکر14ہزار روپے کردیا،26لاکھ اسکالرشپس کیلئے38 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store