وفاقی وزیر اطلاعات کا پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر اطلاعات فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی کا انتقال ہو گیا

چوہدری فواد حسین کا  کہا ہے حاجی خیال زمان کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا وہ ایک فعال اور بے باک سیاستدان تھے۔

دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، 

 وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے دعا کی ہے کہاللہ تعالیٰ حاجی خیال زمان مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

خیال زمان ہنگو سے رکن قومی اسمبلی تھے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے پیٹرولیم ڈویژن کی حیثیت سے بھی انہوں نے خدمات سر انجام دیں۔

 مرحوم رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی کی نماز جنازہ کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

 

 

install suchtv android app on google app store