اس وقت 50 فیصد سے زائد بچے فری ویکسینیٹڈ ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

 اس وقت 50 فیصد سے زائد بچے فری ویکسینیٹڈ ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان فائل فوٹو اس وقت 50 فیصد سے زائد بچے فری ویکسینیٹڈ ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بچوں کو بیماریوں سے بچانا ہے اور حفاظتی ٹیکے پبلک گڈز سمجھے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے تمام محکمے مل کر کام کرتے ہیں اور اس وقت 50 فیصد سے زائد بچے فری ویکسینیٹڈ ہیں۔ 9 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو ایک فیز میں حفاظتی ٹیکے لگائے گئے اور اب خسرہ کے حوالے سے حفاظتی مہم چلائی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن امیر غریب سب کے لیے ہے۔ اپنے شہریوں کو بیماریوں سے بچانا حکومت کے لیے باعث فخر ہے اور حکومت نے کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store