ملک بھر میں 5 سے 12 سال تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع

ملک بھر میں 5 سے 12 سال تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع فائل فوٹو

ملک بھر میں 5 سے 12 سال کی عمر تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں 5 سے 12 سال کی عمر تک کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ویکسین تمام مراکز پر بلکل مفت دستیاب ہے۔

این آئی ایچ کی جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری خوراک 21 دن بعد لگوائی جائیں جبکہ دونوں خوراکوں کے درمیان 56 دن سے زیادہ کا وقفہ نہ ہو۔

 

install suchtv android app on google app store