مسلم لیگ ن کے رہنما معاون خصوصی نہ بنائے جانے پر پارٹی سے نالاں

مسلم لیگ ن کے رہنما معاون خصوصی نہ بنائے جانے پر پارٹی سے نالاں فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما معاون خصوصی نہ بنائے جانے پر پارٹی سے نالاں

مسلم لیگ ن کے کئی رہنما معاون خصوصی نہ بنائے جانے پر پارٹی سے نالاں ہیں ، ناراض رہنماؤں نے سوال کیا جن 4 لوگوں کو ٓمعاون خصوصی بنایا انکی پارٹی خدمات کیا ہیں؟

مسلم لیگ ن کے کئی رہنما پارٹی سے ناراض ہوگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق فضل چوہدری ، محسن شاہنواز رانجھا ، محمد زبیر اور طلال چوہدری نالاں ہیں۔

ناراض رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے روئیے نے ہمیں دکھ پہنچایا ہے ،جن 4 لوگوں کو وزیراعظم نے معاون خصوصی بنایا انکی پارٹی خدمات کیا ہیں؟

ناراض ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن دور میں کیا یہ لوگ کبھی کسی تحریک کا حصہ بنے ؟ کیا یہ لوگ کسی رہنما کی عدالتوں میں پیشی پر کسی کو دیکھائی دیئے؟

یاد رہے آج رکن قومی اسمبلی جنید انوار چوہدری کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ معاون خصوصی محمدجنید انوار کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا اور محمد جنید انوار چوہدری وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے۔

معاون خصوصی وزیر اعظم نے جنید انوار نے عہدہ پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذمہ داریاں پوری محنت اور اخلاص سے نبھائیں گے ، حکومت ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

install suchtv android app on google app store