ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے، فواد چوہدری

ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے، فواد چوہدری فائل فوٹو ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد  حسین کا کہنا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سیالکوٹ میں تشدد کے بعد سری لنکن شہری کو قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے۔


انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں۔ وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات صرف 48گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں پھر سب معمول پر آجاتا ہے۔ اس وقت تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو۔ یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ،ہمارے سامنے کئی ممالک میں خون کے دریا بہہ گئے۔

 

install suchtv android app on google app store