کوئی سیکورٹی ‏تھریٹ نہیں تھا, سازش کے تحت نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کروایا گیا: شیخ رشید

 شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سازش کے تحت نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کروایا گیا ، کوئی سیکورٹی ‏تھریٹ نہیں تھا ، نیوزی لینڈ نے اپنی صوابدید پر یکطرفہ طور پر فیصلہ کیا۔


اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ ہماری طرف سے فول پروف سیکورٹی ‏تھی خود نیوزی لینڈ کی سیکورٹی ٹیم نے بھی ہمارے اقدامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا لیکن دستانے پہنے ‏ہاتھوں نے سازش کی یہ وہی ہاتھ ہیں جو افغانستان میں پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن سب جانتے ہیں دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش کی اور ‏خطےمیں امن کیلئےپاکستان کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی کیونکہ پاکستان دنیا میں امن ‏کا داعی بن کر سامنے آ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنا وزارت داخلہ کاکوئی ناکامی نہیں پاکستان کے عظیم ترین ‏ادارے ہیں کسی کے پاس تھریٹ نہیں آئی تھی نیوزی لینڈ کو بغیر تماشائی سیریز کیلئے ماننےکی کوشش کی مگر ‏وہ نہ مانے پاکستان کے تمام ادارے نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی پر موجود تھے۔

انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی پتہ چلاہے کہ انگلینڈ ٹیم بھی غور کررہی ‏ہے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان سےمتعلق48گھنٹے اہم ہیں، انگلش ٹیم کےدورہ پاکستان کے بھی انتظامات ‏مکمل ہیں ٹیم جو فیصلہ کرے گی یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store