سکیورٹی خدشات ، تعلیمی ادارے 16 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان

سکیورٹی خدشات ، تعلیمی ادارے 16 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان فائل فوٹو سکیورٹی خدشات ، تعلیمی ادارے 16 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت  کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام تعلیمی ادارے 16 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کوئٹہ کینٹ میں تمام اسکول اور کالجز بند کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے حکام نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی ادارے 16 نومبر تک بند رہیں گے تاکہ سٹوڈنٹس اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ بندش بلوچستان میں 10 تا 16 نومبر کے دوران انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز کی معطلی کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے، البتہ کوئٹہ شہر کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے معطلی کے حکم کی تصدیق کرتے ہوئے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی خدمات معطل رہیں گی۔اگرچہ کوئٹہ میں استثنیٰ حاصل ہے، مگر بعض علاقوں کے رہائشی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز میں رکاوٹوں کی رپورٹ کر چکے ہیں۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سیکیورٹی ہدایات پر عمل کریں، چوکس رہیں اور صورتحال سے متعلق تازہ ترین معلومات پر نظر رکھیں۔

install suchtv android app on google app store