سابق صدر کوخفیہ دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتاری کےکچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں عدالت میں پیشی کے موقع پر گرفتاری کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ ہاؤس میں خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پرگرفتار کیا گیا تھا تاہم اب انہیں رہا کردیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر کو ڈپٹی مارشلز نے گرفتار کیا تھا اورٹرمپ فیڈرل الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہیں۔

ڈپٹی مارشلز نے سابق صدر کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی والٹ ناؤٹا کو بھی گرفتار کیا تھا ۔

گرفتاری پر ٹرمپ نے کیا کہا ؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کو سزا دینے کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے، ٹرمپ نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات مسترد کردیے ہیں۔

سابق امریکی صدر کی گرفتاری کے بعد کیا ہوا؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری پر حامیوں نے میامی کورٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا ۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام کیا ہے؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا الزام ہے، ٹرمپ کو حساس دستاویزات درست انداز سے نہ رکھنے اور محکمہ انصاف کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کے37 الزامات کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ ہاؤس میں خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پرگرفتار کیا گیا، ٹرمپ کو ڈپٹی مارشلز نے گرفتار کیا، وہ فیڈرل الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معتمد خاص والٹ ناؤٹا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی مارشلز سابق صدر ٹرمپ کے فنگر پرنٹس لیں گے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا الزام ہے۔

گرفتاری کے بعد سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے میامی کورٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےخفیہ دستاویزات کیس میں اپنے اوپر لگائے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ انہیں سزا دینے کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے ۔

گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ پردوسری بار فرد جرم عائد کی گئی تھی، ٹرمپ پر نئی فرد جرم عہدہ ختم ہونے کے بعد خفیہ دستاویز سے متعلق مبینہ لاپروائی پر عائد کی گئی تھی۔ ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کاسامنا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store