چین کے سابق صدر جیانگ زی من انتقال کر گئے

چین کے سابق صدر جیانگ زی من فائل فوٹو چین کے سابق صدر جیانگ زی من

چین کے سابق صدر جیانگ زی من 96 سال کی عمر میں شنگھائی میں انتقال کر گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سابق صدر جیانگ زی من کا انتقال شنگھائی میں ہوا، سابق صدر جیانگ زی من کو لیوکیمیا کا مرض لاحق تھا۔

جیانگ زی من 1989 کے ٹیامن اسکوائر واقعے کے بعد برسر اقتدار آئے اور ان کا شمار جدید چین کے اہم ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

جیانگ زی من نے 1997 میں ہانگ کانگ کے پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا معاملہ دیکھا اور پھر 2001 میں چین کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store