وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹے ہمارا فخر ہیں: جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹے ہمارا فخر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی فوج کی بزدلانہ کاروائی میں پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

جام کمال خان نے کہا کہ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹے ہمارا فخر ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کے فخر میں اضافہ کیا، بھارتی ہتھکنڈے اور مزموم عزائم کامیاب نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں جاری اپنے ظلم وجبر سے دُنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر تناؤ بڑھانا چاہتا ہے اور بھارت کے جارحانہ عزائم خطے اور دُنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store