پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے: صدر علوی

ڈاکٹر عارف علوی فائل فوٹو ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کےلئے متحد ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صدر نے 8 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک فضل جانان کے ورثاء سے رابطہ کیا۔ انہوں نے 8 اپریل کو خیبر باڑہ میں شہید ہونے والے نائیک نذیراللہ محسود اور نائب صوبیدار حضرت گل کے لواحقین سے بھی فون پر اظہار افسوس کیا۔ صدر مملکت نے 5 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی حامد رسول کے بھائی سے بھی فون پر بات کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمےکیلئے متحد ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی اور قوم کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

install suchtv android app on google app store