ایک شخص کیلئے پاکستانی قوم کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہیے: محسن رانجھا

محسن شاہ نواز رانجھا فائل فوٹو محسن شاہ نواز رانجھا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ ایک شخص کے لیے پاکستانی قوم کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہیے، جس شخص کو پانچ پانچ مقدمات میں ایک ساتھ ضمانتیں دی جائیں،عوام سوال کرتی ہے لاڈلہ کون ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، ججز ایک ایک کر کے بینچ سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں، گھر کے بڑوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاڈلے بچے کو 2018 میں نقل کروا کر پاس کروایا گیا،ایک فرد کے لیے پاکستانی قوم کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہیے، عوام سوال کرتی ہے لاڈلہ کون ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ملتوی کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ فل کورٹ بینچ ہی مسئلے کا واحد ہے، فل کورٹ بینچ سے تمام فریقین مطمئن ہوں گے،سسٹم کو بٹھا کر الیکشن نہیں جیتا جا سکتا، نواز شریف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور بلانے پر پیش ہوئے نواز شریف کی نااہلی کے بعد عمران خان کا سیاسی جنم کرایا گیا۔

install suchtv android app on google app store