ڈیرہ بگٹی میں گھر پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی میں گھر پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق فائل فوٹو ڈیرہ بگٹی میں گھر پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوپہ نوکانی میں نامعلوم افراد نے گجر نامی شخص کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں گجر کی 2 بیویاں اور 3 موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ جب کہ اس میں موجود ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں لیویز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store