ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کا دھماکا، 3افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کا دھماکا، 3افراد جاں بحق فائل ٖفوٹو

سوئی کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقامی افراد علی الصبح ٹریکٹر میں سوار اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا شکار ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق بارودی سرنگ کا واقعہ سوئی کے سرحدی علاقے کوپٹ میں ہوا، لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بارودی سرنگ کے ذریعے اہم شخصیات اور لوگوں کو نشانہ بنانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں، جن کی ذمہ داری مختلف کالعدم تنظیموں کی جانب سے قبول کی گئی۔

install suchtv android app on google app store