بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت2.4 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے سبب کئی عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اچانک آنے والے زلزلے نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔