امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ میں 3 روز کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی۔
صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ بھر میں 3 روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہے گی۔
صوبے کی تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو حکمنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس فیصلے کے تحت 12 نومبر سے 14 نومبر 2025 تک بسوں، ویگنوں، کوچز اور دیگر عوامی ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت معطل رہے گی۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے روٹ پرمٹس منسوخ کر دیئے جائیں گے اور گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔
فیصلے کے بعد شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز، سریاب بس ٹرمنل اور جبل نور بس اسٹینڈ پر سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔