افغانستان کے ہندوکش علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز افغانستان کے علاقے میں تھا۔
زلزلے سے کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
واضح رہے چند روز قبل بھی افغانستان میں 4 شدت کا زلزلہ آیا تھا ، جس کی گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔