مردوں اور خواتین میں کس عمر میں بڑھاپا شروع ہو جاتا ہے؟ جانیے

درحقیقت مردوں اور خواتین میں عمر میں اضافے سے جسم پر مرتب اثرات میں نمایاں فرق ہوتا ہے فائل فوٹو درحقیقت مردوں اور خواتین میں عمر میں اضافے سے جسم پر مرتب اثرات میں نمایاں فرق ہوتا ہے

جسمانی طور پر مردوں اور خواتین میں فرق واضح ہے مگر اب سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ عمر میں اضافے سے لاحق ہونے والے بڑھاپے کے حوالے سے بھی وہ ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔

درحقیقت مردوں اور خواتین میں عمر میں اضافے سے جسم پر مرتب اثرات میں نمایاں فرق ہوتا ہے۔

یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جرنل نیچر ایجنگ میں شائع تحقیق میں ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن کی عمر 18 سے 98 سال کے درمیان تھیں۔

اس تحقیق میں 172 عام پیمانوں جیسے وزن، کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور دیگر کی جانچ پڑتال کی گئی اور پھر خصوصی 'ایجنگ کلاکس' تیار کی گئیں تاکہ علم ہوسکے کہ وقت کے ساتھ انسانی جسموں میں کیا بڑی تبدیلیاں آتی ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مردوں میں یہ اہم ترین موڑ 35 سے 45 سال کی عمر کے درمیان آتا ہے۔

اس دہائی کے دوران ان کے میٹابولزم میں نمایاں تبدیلی آتی ہے، جسمانی وزن کے ساتھ ساتھ خون میں چکنائی اور کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے۔

اس کے مقابلے میں خواتین میں یہ تبدیلی کافی تاخیر سے 55 سے 65 سال کی عمر کے درمیان ہوتی ہے۔

اس موقع پر خواتین کو ہارمونز میں مضبوط تبدیلیوں کا تجربہ ہوتا ہے جبکہ چربی اور کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے۔

البتہ اس کے بعد عمر میں اضافے کے ساتھ مردوں اور خواتین کے درمیان بڑھاپے سے منسلک فرق گھٹنے لگتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوا کہ ہمارے خون میں موجود مخصوص مادے جیسے گلوکوز، لپڈ، یورک ایسڈ اور دیگر کی سطح میں عمر بڑھنے سے اضافہ ہوتا ہے اور حیاتیاتی عمر میں اضافے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔

اس کے لیے لیبارٹری میں خون کی شریانوں کے خلیات میں ان مادوں کی سطح میں نمایاں اضافہ کیا گیا۔

ایسا کرنے پر خلیات میں بڑھاپے کے آثار واضح ہوگئے۔

البتہ اگر صحت کے لیے اچھی غذا کا استعمال کیا جائے تو ان اثرات کو کسی حد تک ریورس کیا جاسکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ غذا یا بلڈ گلوکوز کو کنٹرول میں رکھ کر میٹابولک تناؤ کو بھی کم کیا جاسکتا ہے جس سے بڑھاپے کی جانب سفر سست ہو جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store