کورونا وائرس، پمز اسپتال نے سروسز محدود کرنے کا اعلان کر دیا

کورونا وائرس، پمز اسپتال نے سروسز محدود کرنے کا اعلان کر دیا فائل فوٹو کورونا وائرس، پمز اسپتال نے سروسز محدود کرنے کا اعلان کر دیا

پمز اسپتال نے سروسز محدود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسپتال میں مرکزی او پی ڈی سروس بند کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ اسپتال کی مرکزی او پی ڈی بند کر دی گئی ہے، یہ فیصلہ کرونا وبا کی صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ شعبہ زچہ بچہ اور چلڈرن اسپتال کی او پی ڈیز کھلی رہیں گی، موجودہ حالات میں پمز کا شعبہ ایمرجنسی بھی فعال رہےگا، تاہم مین او پی ڈی کی بندش کا فیصلہ کرونا صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ کوئی سرجری نہیں ہوگی، جب کہ کرونا صورت حال میں بہتری پر او پی ڈی سروس بحال کی جائے گی۔

ادھر صوبہ سندھ کے بڑے شہر اور ملک کے صنعتی حب کراچی میں بھی اسپتالوں میں کرونا مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، جناح اسپتال میں کرونا کے 48 مریض زیر علاج ہیں جب کہ مختص بستروں میں 50 کی گنجائش باقی ہے۔

لیاری جنرل اسپتال میں 28 بیڈ خالی ہیں، ٹراما سینٹر میں 7 مریض زیر علاج ہیں اور 18 بستر خالی ہیں، التمش اسپتال میں 17 بستر خالی اور 3 مریض زیر علاج ہیں، ایکسپو سینٹر میں کل 74 مریض داخل ہیں، ضیاالدین اسپتال میں 17 بستر خالی اور 18 مریض زیر علاج ہیں۔

سندھ انفیکشنز ڈیزیز اسپتال نیپا میں 44 مریض زیر علاج ہیں، انڈس اسپتال میں 3 مریض آئی سی یو اور 12 ایچ ڈی یو میں زیر علاج ہیں، انڈس میں ایمرجنسی میں 13 بستر بھی مریضوں سے بھر چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store