پمز اسپتال کے 192 ہیلتھ ورکرز کاکورونا مثبت آگیا

پمز اسپتال کے 192 ہیلتھ ورکرز کاکورونا مثبت آگیا فائل فوٹو پمز اسپتال کے 192 ہیلتھ ورکرز کاکورونا مثبت آگیا

اسلام آباد کے پمز اسپتال کے 192 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے ، جس میں 124 ڈاکٹرز ، 38 نرسز ، 30 پیرامیڈکس، نان میڈیکل عملہ بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال کے ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کے نشانے پر ہیں، دوسری لہر میں پمز اسپتال کے 192 ہیلتھ ورکرز کاکورونا مثبت آیا، جس میں 124 ڈاکٹرز ، 38 نرسز ، 30 پیرامیڈکس، نان میڈیکل عملہ بھی شامل ہیں۔

پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے 85 ٹرینی،39سینئرڈاکٹرز کورونا مثبت آیا ہے جبکہ کارڈیک، ڈائیلائسزسینٹر اور یورالوجی وارڈ کا عملہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا پازیٹو ہیلتھ ورکرز سرجیکل، میڈیکل وارڈز ، لتھ ورکرز چلڈرن، زچہ بچہ اسپتال ، ہیلتھ ورکرز شعبہ ایمرجنسی اور بلڈ بینک میں تعینات تھے۔

پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز چلڈرن اسپتال کے 20 ڈاکٹرز ، 6 نرسز ، پمز کارڈیک سنٹر کے 10 ڈاکٹرز، 3 نرسز ، پمز زچہ بچہ اسپتال کی 19 ڈاکٹرز اور 1 نرس کورونا پازیٹیو ہوچکی ہے۔

پمز کورونا آئیسولیشن سینٹر کی 9نرسز، پمز شعبہ ایمرجنسی کے 4 ڈاکٹرز، 4 نرسز بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

install suchtv android app on google app store