پمز میں دیگر شہروں کے مریضوں کا ڈائیلیسز بند

  • اپ ڈیٹ:
پمز میں دیگر شہروں کے مریضوں کا ڈائیلیسز بند فائل فوٹو پمز میں دیگر شہروں کے مریضوں کا ڈائیلیسز بند

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے نفرالوجی ڈپارٹمنٹ میں کورونا کے کیسز کے بعد پمز انتظامیہ نے صرف اسلام آباد کے رہائشیوں کا ڈائیلیسز کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

پمز کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دیگر شہروں کے مریضوں کا صرف ایمرجنسی کی صورت میں ڈائیلیسز کیا جائے گا۔

ایمرجنسی کے بعد مریضوں کو اس کے علاقوں کے اسپتالوں کو ریفر کردیا جائے گا۔

پمز انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ ڈائیلیسز کے تمام مریض اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی کرائیں اور رپورٹ ہمراہ لائیں۔

کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ نہ ہونے کی صورت میں ڈائیلیسز نہیں ہو گا۔

install suchtv android app on google app store