دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

  • اپ ڈیٹ:
دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ فائل فوٹو دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ،پمز اسپتال میں بائی پاس کے ایک لاکھ پچیس ہزار لیے جانے لگے۔

اسٹنٹ کے لیے بھی ایک لاکھ تیس ہزار ہونا ضروری ہوگیا،مہنگائی کی ستائی عوام کی مشکلات میں اضافہ جاری۔

کورونا کی وبا میں پاکستان میں انٹری کے ساتھ ہی دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔دل کی شکایت لے کر آنے والوں کی بیشتر مریضوں کو اینجوگرافی کے بعد بائی پاس یا اسٹنٹ تجویز کیا جانے لگا ہے۔

پاکستان کے دوسرے بڑے اسپتال پمز میں بائی پاس کے ایک لاکھ پچیس ہزارروپے جبکہ کوٹڈ سٹنٹ کے ایک لاکھ تیس ہزار سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار تک وصول کیے جارہے ہیں۔

دور دراز سے آنے والے مریض کہتے ہیں دو لاکھ تک ایڈوانس ڈی پوزیٹ کروانے کا کہا جارہا ہے ادویات بھی باہر سے لانے کا کہتے ہیں جائیں تو جائیں کہاں؟

غریب مریضوں کی امیدوں کے مرکز سرکاری اسپتال میں چیک اپ سے قبل کورونا ٹیسٹ پروائیوٹ لیب سے کروانے کا کہا جاتا ہے۔

زکوۃ فارم بھی نایاب ہونے پر دور دراز سے آئے مریض پیسوں کے اصول کیلئے دھکے اور سفارشیں ڈھونڈنے پر مجبور ہیں۔

install suchtv android app on google app store