ارشد شریف کی موت گولیاں لگنےکے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوئی، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

ارشد شریف کی موت گولیاں لگنےکے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوئی، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی فائل فوٹو ارشد شریف کی موت گولیاں لگنےکے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوئی، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرحوم کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے ہوئی۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوئی،ارشد شریف کے دل، گردے پھیپھڑے،معدےسے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے۔

فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو چند روز قبل کینیا میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، ان کا جسد خاکی گزشتہ روز کینیا سے پاکستان پہنچا تھا۔

install suchtv android app on google app store