میتھی کس بیماری کی علاج کیلے مفید ہے جانیے اس رپورٹ میں

ذیا بیطس کے علاج میں میتھی کو مفید بتایا جاتاہے۔


بتایا جاتاہے کہ شوگر کے مرض میں میتھی دانہ کا استعمال جسم میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے اور انسولین کی مزاحمت کو کم کرتاہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چندروز تک میتھی کے بیج پیس کر روزانہ تقریباً بیس گرام کھانے سے خون میں شوگر کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ماہر معالج کے مشورے پر شوگر کے تناسب سے میتھی کے بیج کا استعمال 100گرام روزانہ تک بھی کیا جا سکتا ہے ۔
میتھی کے بیج دال کی طرح یا کسی سبزی میں ملا کر پکا کے بھی استعمال ہو سکتے ہیں ۔شوگر کے مریضوں کو میتھی کے بیج استعمال کروانے کا طریقہ یہ ہے کہ میتھی کے بیجوں کو پیس لیں اور صبح دوپہر شام بیس بیس گرام سادہ پانی سے استعمال کریں۔شوگر زیادہ ہوتو تیس تیس گرام اور اگر کم ہوتو دس دس گرام بھی صبح دو پہر شام استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔


ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے استعمال کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔

install suchtv android app on google app store