آسان مشق آپ کو رکھے گی بہت سی بیماریوں سے محفوظ

ہاضمہ کو بہتر بنانے کا یہ بھی ایک طریقہ ہے کہ بہتر طور پر سانس لیا جائے فائل فوٹو ہاضمہ کو بہتر بنانے کا یہ بھی ایک طریقہ ہے کہ بہتر طور پر سانس لیا جائے

ہاضمہ کا صحت مند رہنا جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے ضروری ہے۔ بعض لوگ دن بھر کچھ نہ کچھ کھاتے یا چباتے رہتے ہیں اس کی وجہ سے اکثر بد ہضمی ہو جاتی ہے۔ جو غذا ہضم نہیں ہوتی اس میں خمیر اُٹھتا ہے جس کی وجہ سے کئی امراض لاحق ہو سکتی ہیں۔ سانس لینے سے ہاضمہ کا عمل تیز ہوتاہے۔ ہاضمہ کو بہتر بنانے کا یہ بھی ایک طریقہ ہے کہ بہتر طور پر سانس لیا جائے۔

سانس کی مشقیں
ڈایا فرام آپ کو گہری سانسیں لینے کا موقع فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے الجھن اور کشیدگی دور ہو جاتی ہے۔ اس کے لیے آرام سے لیٹ جائے جسم کو ڈھیلا چھوڑ دیجیے سانس لیتے رہے تقریباً گیارہ مرتبہ سانس لیں ، سانس کھینچیں اور چھوڑیں اس سے پیٹ کے اندرونی اعضا کو آرام دہ حالت میں ڈھیلا چھوڑ دیں۔ پھر آہستگی سے بائیں کروٹ لیں۔ گھٹنے موڑلیں۔ بایاں ہاتھ سر کے نیچے رکھیں، دایاں ہاتھ دائیں ٹانگ پر رکھیں یا پھر اپنی مرضی کے مطابق انداز اختیار کریں۔ اس انداز میں اکیس مرتبہ سانس لیں اور چھوڑیں، ذہن میں سانس شمار کیجیے۔ جب آپ بائیں کروٹ لیٹیں تو پیٹ پر فرش کا دباؤ پڑے گا۔ پیٹ کے اندر داخلی طور پر مالش ہو گی۔ اس سے ہاضمہ میں مدد ملے گی۔ 


اب پیٹھ کے بل لیٹ جائے۔ اس انداز میں دوبارہ اکیس مرتبہ سانس لیجیے، پھر دائیں کروٹ لیٹ جائے اور دوبارہ اکیس مرتبہ سانس لیجیے۔ آخر میں آہستہ سے بائیں سمت پلٹ جائے اور سات مرتبہ سانس لیجیے پھر آہستہ سے اٹھ کر بیٹھ جائے۔ اس ورزش سے جسم ہلکا پھلکا اور آرام دہ ہو جائے گا۔ درج ذیل مشقوں کو ہفتے میں تین مرتبہ کیا جائے اور تین ہفتوں تک اسے جاری رکھا جائے تو درست انداز میں سانس لینے کی عادت ہو جاتی ہے اور جسم پر اس کے بہترین اثرات مرتب ہو تے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ناک کے ذریعے دھیرے دھیرے اور گہرے سانس لینا سیکھیں اور اسے سینے کی بجائے اتنی اندر تک لے جائیں جہاں پیٹ اور سینہ آپس میں ملتا ہے اس جگہ کو ڈایا فرام کہا جاتا ہے اس کے لیے ایک مشق کریں کہ فرش پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں یاپھر کسی کرسی پر بیٹھ کر کمر سیدھی رکھیں جسم کو ڈھیلا چھوڑتے ہوئے کندھوں کو آرام کی صورت میں رکھتے ہوئے ناک کے ذریعے گہرے سانس لیں اور اسے نوٹ کرنے کے لیے نچلی پسلیوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے گہرے سانس لیں اور نوٹ کریں کہ پیٹ آگے جائے جبکہ پسلیاں اطراف میں حرکت کریں۔

سانس لینے کے دوران سینے، کندھوں اور پیٹ کی حرکات کو نوٹ کریں، اب آنکھیں بند کرکے اپنے اندر کی جانب توجہ دیں اور اندر سانس لیں اس طرح سانس لیتے وقت آنکھیں بند اور باہر خارج کرتے وقت آنکھیں کھولیں اس سے مشق میں بہتری پیدا ہوگی۔ سانس کی اس مشق کے لیے کمر کا اوپری حصہ سیدھا کریں، کندھوں کو آگے اور پیچھے جھکائیں، اپنے بازوؤں اور ہاتھوں کو ڈھیلا اور آرام دہ پوزیشن میں لائیں، زبان کو منہ کے تالو سے لگا دیں۔


بیٹھے رہنے کی صورت میں ٹھوڑی کو اتنا اٹھائیں کہ وہ فرش کی سیدھ میں آجائے۔ سانس کو گہرا اور گہرا کریں، سانس لینے کا عمل اس طرح لمبا کریں کہ پیٹ کمرکی جانب دبے اور دوران ڈایا فرام کونوٹ کرتے رہیں۔ یہ مشق جاری رکھیں اور کبھی گہرے اور کبھی کم گہرے سانس لیں۔ روزانہ صبح اٹھ کر سانس لینے کا انداز نوٹ کریں، سانس لیتے وقت ایک سے 5 تک گنتی گنیں اور اسی طرح سانس باہرنکالتے وقت بھی اتنی مرتبہ شمارکریں، اس طرح پورے دن سانس لینے کی عادت بر قرار رہے گی ۔

install suchtv android app on google app store