ڈیجیٹل میڈیا پر مطالعہ صحت کیلئے نقصاندہ قرار

ڈیجیٹل میڈیا پر مطالعہ صحت کیلئے نقصاندہ قرار دے دیا فائل فوٹو ڈیجیٹل میڈیا پر مطالعہ صحت کیلئے نقصاندہ قرار دے دیا

ناروے میں آٹھویں جماعت کے بچوں پر کیے گئے ایک وسیع تحقیق انکشاف ہوا ہے کہ وہ لوگ جو اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر پر کتابیں پڑھنے کے عادی ہوتے ہیں، انہیں کسی خاص موضوع پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے جبکہ وہ بہت بے صبر اور غیر متحمل مزاج بھی بن جاتے ہیں۔

اس تحقیق میں آٹھویں جماعت کے مقامی بچوں میں ریاضیاتی صلاحیتوں اور دوسری متعلقہ مہارتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس مطالعے کے دوران ریاضی سے ہٹ کر یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان بچوں کی یادداشت، بیس سال پہلے اسی جماعت میں پڑھنے والے بچوں کی نسبت بہت کمزور ہو گئی تھی۔

اساتذہ کے لیے یہ بات پریشان کن ہے کہ 20 سال قبل کے اسی جماعت کے طالب علموں کے مقابلے میں  آج کے طالب علموں کیلئے لمبے جملے پڑھنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

بلکسٹاڈ بالاس نے ایک مقامی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔ ان کے مطابق، اگرچہ ہمارا دماغ ڈیجیٹل میڈیا پر بھی تحریر کو تحریر کے طور پر ہی سمجھتا اور پڑھتا ہے لیکن اس ڈیجیٹل میڈیا پر تحریر میں تصویروں کے علاوہ بھی خلل ڈالنے والی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں۔

ہمارے دماغ میں کسی نکتے پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور ہمیں تسلسل سے طویل جملے پڑھنے کی عادت نہیں رہتی۔ پھر یہ بھی ہے کہ چھوٹے جملے پڑنے کی عادت ہوجانے کی وجہ سے ہمارے مزاج میں بے صبرا پن آجاتا ہے جو کسی بھی نئی چیز کو سیکھنے میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔

بلکسٹاڈ بالاس نے نئی نسل کی یادداشت خراب ہونے کی بڑی ذمہ داری ’’گوگل ایفیکٹ‘‘ پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ کو شعوری طور پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ پر ’’سرچ‘‘ کرنے سے ہر طرح کی معلومات مل جائیں گی، تو آپ ہر چیز کو یاد رکھنا ضروری نہیں سمجھتے؛ اور اس طرح کم عمری میں یادداشت بھی متاثر ہوتی ہے۔

اس کے مقابلے میں کتابیں ہاتھ میں تھام کر پڑھنے سے یادداشت بہتری آتی ہے۔ ناروے میں ڈیجیٹل کتابیں بڑی تعداد میں فروخت کی جاتی ہیں جبکہ ان کی چوری پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ترقی کے باعث ناروے میں کاغذ پر چھپی کتابوں کا رواج بہت کم ہو کر رہ گیا ہے لیکن ڈیجیٹل میڈیا کی بدولت سے نئے مسائل بھی سامنے آرہے ہیں جنہیں حل کرنے کےلیے وہاں کے ماہرین تیاری کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store