انڈے ناشتے میں اکثر افراد شوق سے کھاتے ہیں اور سردیوں کی آمد ہے تو لوگ انہیں بوائل کرکے کھانا بھی پسند کرتے ہیں خاص طور پر نزلہ اور زکام کے وقت بوائل انڈے کھائے جاتے ہیں۔
لیکن کیا انڈے کھانے سے کولیسٹرول بڑھتا ہے؟ ایک دن میں کتنے انڈے کھائے جا سکتے ہیں؟ دیسی مرغی کے انڈے بہتر ہیں یا برائلر مرغی کے؟ کیا انڈے کی زردی کھانے سے دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، یہ وہ سوال ہیں جو اکثر لوگوں کے ذہنوں میں ہوتے ہیں۔
ماہر غذائیت ڈاکٹر ارون کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک انڈے میں اوسطاً 7 کیلوریز ہوتی ہیں اور 6 گرام اعلیٰ معیار کا پروٹین ہوتا ہے، انڈوں کو اعلیٰ معیار کا اس لیے کہا جاتا ہے کہ کیونکہ یہ آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے اسی لیے دیگر غذاؤں کے پروٹین کا جائزہ لیتے وقت انڈے کے پروٹین کو معیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈے کے پروٹین گولڈ اسٹینڈرڈ کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔
لوگوں کو عام تاثر پایا جاتا ہے کہ انڈے کی سفیدی ہی پروٹین کے لیے ضروری ہے لیکن یہ زردی میں بھی کولین ہوتا ہے جو دماغی اور اعصابی نظام کے لیے اہم غذائی جز ہے، حاملہ خواتین رحم میں موجود بچے کے لیے یہ اہم نیوٹرینٹ ہے، اس میں وہ غذائی اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو اعصابی نظام اور آنکھوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔
علاوہ ازیں انڈوں میں وٹامن ڈی جیسے غذائی اجزا بھی موجود ہوتے ہیں۔
نیچرل سینٹر فار بائیولوجی انفارمیشن کی تحقیق اس کی تصدیق کرتی ہے کہ جس کے مطابق مرغی کے انڈے کولین، فولیٹ، وٹامن ڈی، آئیوڈین اور اعلیٰ معیار کے پروٹین کا ذریعہ ہیں، صحت سے متعلق قومی ادارے انڈوں کو زیادہ کولیسٹرل اور دل سے متعلق بیماریوں کے خطرے کا سبب نہیں سمجھتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق چھ ماہ کی عمر سے بچوں کی غذا میں انڈے شامل کیے جاسکتے ہیں، چھوٹے بچوں کے لیے ایک سے دو انڈے، حاملہ خواتین دو انڈوں، بزرگوں میں کولین کی ضرورت پوری کرنے کے لیے بھی دو انڈے، ایسے افراد جو ورزش کرتے ہیں جنہیں اضافی پروٹین درکار ہوتا ہے وہ روزانہ تین سے چار انڈے کھاسکتے ہیں جبکہ عام لوگ روزانہ ایک سے دو انڈے کھاسکتے ہیں۔