سگریٹ کی ڈبی: اپنی ہی کٹی ہوئی ٹانگ مل گئی ، دلچسپ واقعہ جانیے

سگریٹ نوشی فائل فوٹو سگریٹ نوشی

ہمارے ہاں بھی سگریٹ کے پیکٹ پر لوگوں کو ’متنبہ‘ کرنے کے لیے کسی شخص کے کینسر زدہ چہرے کی تصویر لگائی جاتی ہے، نجانے یہ چہرہ کس کا ہے۔ ایسے ہی فرانس میں سگریٹ بنانے والی ایک کمپنی نے اپنے برانڈ کے پیکٹوں پر ایسے شخص کی تصویر لگا ڈالی جسے معلوم ہی نہیں تھا کہ اس کی تصویر اس مقصدکے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس 60سالہ شخص کو 1997ءمیں ایک ٹانگ میں گولی لگی تھی جس کے باعث اس کی ٹانگ کاٹنی پڑ گئی۔ اب اس برانڈ نے اس کی کٹی ہوئی ٹانگ کی تصویر اپنے پیکٹ پر وارننگ کے لیے لگا رکھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں اس شخص نے خود یہ پیکٹ خریدا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ اس کی کٹی ہوئی ٹانگ کی تصویر اس کی مرضی کے بغیر سگریٹ کے پیکٹوں پر چھاپی جا رہی تھی اور اس کی اس معذوری کا سگریٹ سے کچھ لینا دینا بھی نہیں تھا۔ وہ شخص یہ پیکٹ اپنے گھر لے کر گیا اور فیملی کو دکھایا اور فیملی کے تمام افراد یہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اس شخص کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ”ہمیں یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ ہمارے باپ کی گولی لگنے سے ضائع ہونے والی ٹانگ کی تصویر اس طرح استعمال کی جائے گی۔ “ رپورٹ کے مطابق اس شخص نے کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store