خاتون کی آنت سے ایک فٹ لمبا کیڑا کیسے برآمد ہوا؟ پڑھیں اس خبر میں

چین میں گزشتہ دنوں ایک خاتون کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے ایک فٹ لمبے طفیلی کیڑے کو دریافت کرکے دنگ رہ گئے۔ فائل فوٹو چین میں گزشتہ دنوں ایک خاتون کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے ایک فٹ لمبے طفیلی کیڑے کو دریافت کرکے دنگ رہ گئے۔

چین میں گزشتہ دنوں ایک خاتون کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے ایک فٹ لمبے طفیلی کیڑے کو دریافت کرکے دنگ رہ گئے۔

فوکس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق 41 سالہ خاتون ایک دہائی سے زائد عرصے سے پیٹ درد کی شکایت کررہی تھی اور علاج کے لیے متعدد ڈاکٹروں سے رجوع بھی کرایا، مگر کوئی بھی اس کیڑے کی تشخیص نہیں کرسکا۔

چینی صوبے جیاشنگ کے شہر ہائنینگ کے ہسپتال میں آپریشن کرنے والی ٹیم میں شامل ڈاکٹر لی جوآن نے بتایا 'میں اس وقت اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کرسکی جب اتنے لمبے کیڑے کو آپریشن کے دوران دیکھا گیا، مریضہ کی آنتیں اس طفیلی کیڑے کی نشوونما کے لیے بہترین ثابت ہورہی تھی، مگر پھر بھی اس طرح کے کیس کو خود دیکھنا ناقابل ییقن ہے'۔

جب مریضہ نے گزشتہ دنوں اس ہسپتال سے رجوع کیا تھا تو ڈاکٹر جوآن نے دریافت کیا تھا کہ خاتون طفیلی کیڑوں کے انفیکشن کی شکار ہیں جو مممکنہ طور پر ان کیڑوں کے انڈوں سے آلودہ خوراک یا پانی پینے کے نتیجے میں لاحق ہوا۔

امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کے مطبق دنیا بھر میں ایک ارب 20 کروڑ سے زائد افراد اس طرح کے انفیکشن کا شکار ہیں۔

ڈاکٹر یہ تو جان نہیں سکے کہ مریضہ میں یہ انفیکشن کیسے آیا، مگر ان اندازہ یہی ہے کہ یہ آلودہ خوراک یا پانی کے استمال کا نتیجہ ہے، اور ایک دہائی سے یہ کیڑا آنتوں میں پھل پھول رہا تھا, خود خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ بغیر ابلا پانی پینے کی عادی ہیں اور ممکنہ طور پر اسی عادت کے نتیجے میں اس انفیکشن کا شکار ہوئیں۔

عام طور پر اس طرح کے انفیکشن کے شکار افراد میں کسی قسم کی علامات بہت کم نظر آتی ہیں مگر پیٹ کا درد اس کی ایک عام علامت ہے جبکہ کھانسی یا جسم میں کسی چیز کے رینگنے کا احساس بھی ہوسکتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store