تمبا کو نوشی سے انکار کا عالمی دن

 تمباکو نوشی عالمی دن فائل فوٹو تمباکو نوشی عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تمباکو نوشی سے انکار کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔اس دن کو منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔۔

عالمی ادارۂ صحت کے زیر تحت ہر سال اکتیس مئی کو تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس دن کا مقصد تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرامز، سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا گیا ہے۔جہاں لوگوں کے اندر تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف شعور اُجاگر کیا جاتا ہے۔
تمباکو نوشی کے نقصانات کا علم تو سب کو ہے مگر اس کے باوجودبھی پاکستان میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہر سال ہزاروں پاکستانی موت کی وادی میں چلےجاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات اپنی جگہ لیکن کامیابی اس وقت ہی ممکن ہوسکتی ہے جب شہری خودذمہ داری کا ثبوت دیں۔تاہم اس دن پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ تمباکو نوشی کو ترک کریں اور ایک خوشگوار اور صحت مندانہ زندگی گزاریں۔

install suchtv android app on google app store