سردیوں میں ضرورت سے زیادہ گرم مشروبات کئی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، ماہرین

سردیوں میں ضرورت سے زیادہ گرم مشروبات کئی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، ماہرین فائل فوٹو سردیوں میں ضرورت سے زیادہ گرم مشروبات کئی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، ماہرین

سردیوں میں ہر ایک کو خشک جلد شکایت عام رہتی ہے، جس کی بڑی وجہ فضا میں نمی کی سطح میں کمی ہے۔

ماہرینِ غذائیت اور صحت نے خبردار کیا کہ سردیوں کے موسم میں گرم مشروبات کا ضرورت سے زیادہ استعمال جلد کی خشکی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ خشک اور سرد موسم میں جلد کی مناسب نمی برقرار رکھنا بے حد ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق سردیوں میں کم نمی کے باعث خشک جلد ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے۔ اسی دوران چائے اور کافی جیسے گرم مشروبات کے استعمال میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے، جو اپنی ڈائیوریٹک (diuretic) خصوصیات کے باعث جلد میں خارش اور چھلکے پڑنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چائے، کافی اور خاص طور پر ہاٹ چاکلیٹ سرد موسم میں جلد کو خشک کرنے والے مشروبات میں شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیفین والے مشروبات کا ضرورت سے زیادہ استعمال یعنی روزانہ پانچ کپ سے زائد چائے یا کافی پینا، جلد میں پانی کی کمی پیدا کر سکتا ہے۔ یہ اثر ان افراد میں زیادہ نمایاں ہوتا ہے جو عام طور پر کیفین کا باقاعدہ استعمال نہیں کرتے۔

ماہرین نے واضح کیا کہ سردیوں میں کیفین کا زیادہ استعمال پیشاب کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے، جس کے نتیجے میں گردے جسم سے زیادہ مقدار میں پانی خارج کرتے ہیں اور مجموعی طور پر جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس کا اثر براہِ راست جلد پر پڑتا ہے، جس سے ناصرف خشکی بڑھتی ہے بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ جھریاں اور جلد کا لٹکاؤ بھی ظاہر ہو سکتا ہے۔

اسی لیے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ہر کپ چائے یا کافی کے ساتھ ایک گلاس پانی ضرور پیا جائے۔ مناسب مقدار میں پانی پینا صحت مند جلد برقرار رکھنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے مطابق بالغ افراد کو روزانہ 6 سے 8 گلاس پانی پینا چاہیے۔ پانی ایک سستا، صحت بخش مشروب ہے جو پیاس بجھاتا ہے اور اس میں نہ کیلوریز ہوتی ہیں اور نہ ہی ایسی شکر جو دانتوں کے لیے نقصان دہ ہو۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اعتدال میں استعمال کی صورت میں چائے اور کافی مضر صحت نہیں۔ این ایچ ایس کے مطابق یہ دونوں مشروبات متوازن غذا کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ماہرین نے سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لیے دیگر احتیاطی تدابیر بھی بتائی ہیں، جن میں بہت زیادہ گرم پانی کے بجائے نیم گرم پانی سے نہانا شامل ہے، کیونکہ زیادہ گرم پانی جلد کو شدید حد تک خشک کر سکتا ہے۔ نہانے کے بعد موئسچرائزر کا استعمال اور دن میں کم از کم دو بار، صبح اور شام، جلد کو نمی فراہم کرنا مفید قرار دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store