سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جانے کی اہم وجوبات کیا ہیں، جانیے

سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جانے کی اہم وجوبات کیا ہیں، جانیے فائل فوٹو سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جانے کی اہم وجوبات کیا ہیں، جانیے

اگر آپ نے کبھی غور کیا ہو (بیشتر افراد نہیں کرتے) تو محسوس کیا ہوگا کہ موسم سرما کے دوران ہارٹ اٹیک اور فالج کے کیسز کی شرح بڑھ جاتی ہے۔

اب ایسا سرد موسم کے باعث ہوتا ہے؟ یا روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے کا نتیجہ ہے؟ یا دونوں کا امتزاج ہے؟

اس سوال کا جواب امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی امراض قلب کی ماہر ڈاکٹر پیٹریسیا واسیلو نے دیا۔

نارتھ ویسٹرن فینبرگ اسکول آف میڈیسن میں کارڈیالوجی کی پروفیسر ڈاکٹر پیٹریسیا نے بتایا کہ 'سرد موسم میں خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور دل کو خون پمپ کرنے کے لیے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دسمبر میں اکثر مقامات پر چھٹیاں ہوتی ہیں اور روزمرہ کے معمولات متاثر ہوتے ہیں، جیسے کم سونا، زیادہ میٹھا کھانا اور ادویات سے دوری وغیرہ، جس سے دل پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ 25 دسمبر کو امریکا میں دل سے جڑے مسائل کے باعث سال بھر کے کسی بھی دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔

اس کے بعد 26 دسمبر دوسرا اور یکم جنوری تیسرا بڑا دن ہے۔

ڈاکٹر پیٹریسیا نے بتایا کہ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ پیر کی صبح ہارٹ اٹیک اور فالج کی شرح ہفتے کے باقی دنوں میں زیادہ ہوتی ہے کیونکہ نئے ہفتے کے آغاز پر کام کا تناؤ بڑھ جاتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تناؤ جسم اور جذبات دونوں پر نمایاں اثرات مرتب کرتا ہے۔

تحفظ کیسے کریں؟
ڈاکٹر پیٹریسیا نے اس حوالے سے چند احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔

انہوں نے کہا موسم کی مناسبت سے لباس کا استعمال کریں۔

گھر یا چار دیواری کے اندر زیادہ وقت گزاریں۔

اپنے ہاتھوں کو اکثر دھوئیں کیونکہ نظام تنفس کے انفیکشنز سے بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اگر عجیب علامات کا سامنا ہو تو فوری طبی امداد کے لیے رجوع کریں۔

علامات کو پہچانیں
انہوں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات کو پہچان کر بھی آپ زندگی بچا سکتے ہیں۔

قے یا متلی، سر چکرانے، سانس لینے میں مشکلات، جبڑے، کمر، گردن یا کندھوں میں تکلیف، سن ہونے یا سوئیاں چبھنے کا احساس، ٹھنڈے پسینے کا اخراج، سینے میں جلن کا احساس اور اچانک شدید ترین نقاہت یا کمزوری طاری ہونا ہارٹ اٹیک کی چند علامات ہیں۔

install suchtv android app on google app store