سرد موسم میں نزلہ زکام سے بچاؤ کے لیے مفید غذائیں کیا ہیں ، جانئے

سرد موسم میں نزلہ زکام سے بچاؤ کے لیے مفید غذائیں کیا ہیں ، جانئے فائل فوٹو سرد موسم میں نزلہ زکام سے بچاؤ کے لیے مفید غذائیں کیا ہیں ، جانئے

ہر سال سردی سے متاثرہونے والے سیکڑوںکیسزسامنے آتے ہیں۔اس لیے سردی کے آتے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کر لینی چاہیے تاکہ ٹھنڈ لگنے سے بچا جا سکے ۔لیکن اگر ہر قسم کی احتیاط کے باوجود بھی ٹھنڈ لگ جاتی ہے تو اس کے لیے ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے جس کی مدد سے ٹھنڈ کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔یہاں ان چند غذائوں کا تذکرہ کیا جارہا ہے جوٹھنڈ لگ جانے کی صورت میں بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔چکن نوڈلز سوپ کسی کو ٹھنڈ لگ جائے تو ایسی صورت میںاگرچکن نوڈلز سوپ کابھاپ اڑاتاپیالہ پی لیا جائے تو اس سے کافی افاقہ ہوتا ہے۔

ماہرین صحت اور غذائیت کے مطابق چکن سوپ میں اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹس (Anti Inflammatory Agents)موجود ہوتے ہیںجو ٹھنڈ کی علامات کو کم کرسکتے ہیں اس لیے سردی میں سوپ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ۔غذائیت سے بھرپورڈائیٹ مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہے اور انسانی جسم اس قابل ہوتا ہے کہ موسم کی شدت کا باآسانی مقابلہ کر سکے۔دودھ اور وٹامن ڈی سے بھرپور دوسری غذائیںوٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں جیسے کہ دودھ اور اناج ٹھنڈ کا مقابلہ کر سکتے ہیںایک تحقیق کے مطابق ایسے تمام افرادجن میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے ان میںوٹامن ڈی سے بھرپور غذا استعمال کرنے والوں کی نسبت ٹھنڈ لگ جانے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔وٹامن ڈی والی غذائوں کی ایک اضافی خوبی یہ ہے کہ یہ سردی کے موسم میں موڈ کو خوشگوار بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔گاجر اور وٹامن اے سے بھرپور دوسری غذائیںصحت مند رہنے کے لیے تمام وٹامن ضروری ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق وٹامن اے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم جزو کی حیثیت رکھتا ہے۔اس لیے ٹھنڈ لگ جانے کی صورت میںشکرقندی،گاجر ،سکوائش،پالک اوربندگوبھی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔ٹھنڈی سبز چائےسبز چائے اینٹی آکسی ڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ بیماری کی حالت میں بھی مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہے۔ماہرین سبز چائے کے گرم مگ سے زیادہ ٹھنڈی سبز چائے کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔کیوں کہ گرم پانی میں بنائی گئی سبز چائے کی نسبت ٹھنڈی چائے میں اینٹی آکسی ڈینٹ کی سطح زیادہ ہوتی ہے۔

لہسناگر روزانہ لہسن کا استعمال کیا جائے تو یہ ٹھنڈ سے بچانے کے لیے ایک موثر ایجنٹ کا کام کرتا ہے۔اس میں موجود مدافعتی نظام کو فروغ دینے والے مرکب ایلیسن(Allicin) کی وجہ سے اس کا استعمال کرنا چاہیے۔اس لیے اگرآپ کو ٹھنڈ لگ جائے تو زیادہ سے زیادہ لہسن کا استعمال کریں یا اسے اورنج جوس کے ساتھ کچا کھائیں۔بلو بیریتحقیقات کے مطابق بلوبیری میں دوسرے پھلوں کی نسبت اینٹی آکسی ڈینٹ کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے۔جو ٹھنڈ لگ جانے کی صورت میں جسم کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے۔

اس لیے سردی لگ جانے کی صورت میں بلوبیری کو علیحدہ سے بھی کھایا جاسکتا ہے اور اسے اناج ،دہی اور وٹامن ڈی کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔چائےچائے تھکن کی حالت میں جسم کو آرام پہنچاتی ہے خاص طور پر اگر اسے گلے کی خراش یا زکام کی شدت کو کم کرنے والے مرکب جیسے کہ سونف کے بیج کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس صورت میں یہ اور بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔پسی ہوئی سونف کے ایک کپ کو ایک کپ گرم پانی میں شامل کریں اس میں ذائقے کے لیے چینی،لہسن،دارچینی،اور شہد بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

اسے دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔ اگر آپ کو ملٹھی کا ذائقہ ناپسند ہو تو اس کی جگہ پودینہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے مطابق پودینہ کی چائے نزلے اور کھانسی میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔مچھلیٹھنڈ لگ جانے کی صورت میں چکنائی سے بھرپور مچھلی جیسے سالمن اور ٹونا کا استعمال ضرور کرنا چاہیے تاکہ ان میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔یہ مرکب جسم میں انفلیمیشن کو روکتا ہے جس کی وجہ سے مدافعتی نظام درست کام کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store