سردیوں میں نزلہ زکام سے بچنے کا بہترین نسخہ آزمائیں

سردیوں کا موسم اپنی شدت کے ساتھ آچکا ہے، اور ایسے میں نزلہ، کھانسی اور دیگر معمولی بیماریاں عام ہو جاتی ہیں فائل فوٹو سردیوں کا موسم اپنی شدت کے ساتھ آچکا ہے، اور ایسے میں نزلہ، کھانسی اور دیگر معمولی بیماریاں عام ہو جاتی ہیں

سردیوں کا موسم اپنی شدت کے ساتھ آچکا ہے، اور ایسے میں نزلہ، کھانسی اور دیگر معمولی بیماریاں عام ہو جاتی ہیں، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں میں یہ زیادہ پریشانی پیدا کرتی ہیں۔ خوش قسمتی سے چند سادہ گھریلو ٹوٹکے آپ کو ان بیماریوں سے فوری راحت دلاسکتے ہیں۔

پانی کے غرارے اور گلے کی حفاظت

اگر گلے میں جلن یا خرابی محسوس ہو رہی ہے تو سادہ پانی سے غرارے کریں۔ طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پانی کے غرارے سانس کی بالائی نالی کے انفیکشن کے خطرے کو کم کرتے ہیں، جو اکثر نزلہ، زکام اور فلو کا سبب بنتے ہیں۔ یہ ایک آسان اور موثر طریقہ ہے جس سے بیماری سے بچاؤ ممکن ہے۔

چکن سوپ، نزلہ اور زکام کے لیے مفید

چکن سوپ کا استعمال بھی نزلہ زکام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چکن سوپ خون کے سفید خلیات کی اس سرگرمی کو سست کر دیتا ہے جو شدید انفیکشن پیدا کرتی ہے، یعنی یہ جسم کو بیماری کے اثرات سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

سیب اور گاجریں، سفید دانتوں کے لیے

سیب اور گاجریں نہ صرف صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ دانتوں کی صفائی اور سفید پن کے لیے بھی مددگار ہیں۔

تحقیق کے مطابق ان کا چبانا دانتوں کی سطح پر موجود داغ دھبے دور کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ سیب اور اسٹرابری میں موجود مالیس ایسڈ دانتوں کو سفید رکھنے میں مفید ہے۔

کھانسی کے لیے شہد کا استعمال

کھانسی سے بچاﺅ کے شربت کا ذائقہ پسند نہیں؟ تو یہ جان لیں کہ عالمی ادارہ صحت نے شہد کو بھی بچوں کی کھانسی کی ادویات میں شامل کررکھا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق کھانسی کے شکار بچوں کو اگر سونے سے قبل دس گرام شہد کھلایا جائے تو کھانسی کی شکایت میں کمی آتی ہے اور نیند بھی خراب نہیں ہوتی۔

سخت دانوں یا مسے کے لیے ڈکٹ ٹیپ

سخت دانے یا مسے جلد کے لیے نقصان دہ تو نہیں ہوتے مگر یہ ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ضرور ہوسکتے ہیں مگر اچھی خبر یہ ہے کہ ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان دانوں کو ڈکٹ ٹیپ سے کور کرلینے سے انہیں ختم کیا جاسکتا ہے۔

تاہم اس کو آزمانے سے قبل متاثرہ حصے کو اچھی طرح صاف کریں، ٹیپ کا ایک ٹکڑا لیں اور پھر اسے متاثرہ جگہ پر لپیٹ دیں۔

ہر چند دن بعد ٹیپ کو اُس وقت تک بدلتے رہیں جب تک وہ دانے یا مسے غائب نہیں ہوجاتے۔

install suchtv android app on google app store