گھر میں لائے جانے کے بعد کیلوں کا جلد نرم پڑ جانا اور سیاہ ہو جانا ایک عام مسئلہ ہے، جس کے باعث اکثر پھل ضائع ہو جاتا ہے۔ تاہم ماہرین نے ایک سادہ مگر مؤثر طریقہ بتایا ہے جس کی مدد سے یہ پھل تقریباً ایک ماہ تک تازہ اور قابلِ استعمال رہ سکتا ہے۔
طریقہ کار:
۔ ایک صاف برتن میں پانی لیں اور اس میں تقریباً ایک چمچ نمک ملا دیں۔
۔ پورے گچھے کو آہستگی سے اس نمکین پانی میں ڈبوئیں، خاص طور پر ڈنڈی والے حصے کو اچھی طرح صاف کریں کیونکہ یہی حصہ سب سے پہلے خراب ہوتا ہے۔
۔ پانی سے نکالنے کے بعد تولیے کی مدد سے خشک کر لیں تاکہ کیلوں کی قدرتی نمی برقرار رہے۔
سرخ، سبز، نیلا: ہر رنگ کی سبزیاں اور پھل صحت کے لیے کیسے مفید ہیں؟
یہ طریقہ کیوں مؤثر ہے؟
۔ نمکین پانی چھلکے پر موجود بیکٹیریا اور فنگس کی مقدار کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
۔ نمک انزائم کی سرگرمی کو سست کر دیتا ہے، جس سے پکنے کا عمل دیر سے شروع ہوتا ہے۔
۔ خشک کرنے سے چھلکے پر سیاہ دھبے اور جھریاں بننے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
گچھے کی ڈنڈی کو پلاسٹک ریپ یا ایلومینیم فوائل سے لپیٹنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، کیونکہ اس سے ایتھائلین گیس کے اخراج میں کمی آتی ہے اور کیلوں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
کالی، سبز یا دودھ والی چائے: انسانی صحت کیلئے کونسی مفید؟
اس کے ساتھ ساتھ انہیں دیگر پھلوں سے الگ رکھنا بھی بہتر ہے، کیونکہ کچھ پھل زیادہ گیس خارج کر کے پکنے کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں۔