وزن کم کرنے کے خواہشمند حضرات یہ تین چیزیں ضروراستعمال کریں

وزن کم کرنا فا ئل فوٹو وزن کم کرنا

وزن کم کرنے کے لیے کوئی جادوئی غذا موجود نہیں، تاہم ماہرین کے مطابق کچھ غذائی اجزا متوازن خوراک کا حصہ بن کر میٹابولزم کو عارضی طور پر بہتر بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

صحت سے متعلق ویب سائٹ ویری ویل ہیلتھ کی ایک رپورٹ میں ماچا، بادام اور کافی کو اس حوالے سے اہم قرار دیا گیا ہے۔

ماچا (جاپانی سبز چائے)

تحقیق کے مطابق ماچا ورزش کے دوران چکنائی جلانے کے عمل کو بہتر بناتی ہے اور توانائی کے استعمال میں اضافہ کرتی ہے۔

اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور مرکب ایپی گیلوکیٹچن گیلیٹ نشاستے کے ہضم کو سست کر کے خون میں گلوکوز کے اخراج کو محدود کرنے میں مدد دیتے ہیں، جو میٹابولزم کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

بادام

روزمرہ خوراک میں محدود مقدار میں بادام شامل کرنے سے دیر تک پیٹ بھرے ہونے کا احساس پیدا ہوتا ہے، جس سے مجموعی کیلوریز کا استعمال کم ہو سکتا ہے۔

فائبر اور پروٹین سے بھرپور بادام آرام کی حالت میں توانائی کے استعمال کی شرح بڑھاتے ہیں اور آنتوں کی صحت بہتر بنا کر میٹابولزم کو سہارا دیتے ہیں۔

کافی

کافی میں موجود کیفین میٹابولزم کی رفتار کو عارضی طور پر 5 سے 20 فیصد تک بڑھا سکتی ہے، جس سے کیلوریز زیادہ جلتی ہیں۔

اس کے علاوہ کیفین چکنائی جلانے کے عمل کو فروغ دیتی ہے اور بعض مطالعات کے مطابق کھانے سے پہلے کافی پینے سے مردوں میں بھوک کم ہو سکتی ہے، تاہم خواتین میں یہ اثر واضح نہیں پایا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ غذائیں وزن کم کرنے کا متبادل نہیں، بلکہ صحت مند غذا اور باقاعدہ ورزش کے ساتھ معاون کردار ادا کر سکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store