ذہنی نشوونما کیلئے سب سے بہترین مشغلہ کیا ہے، جانیے

ذہنی نشوونما کیلئے سب سے بہترین مشغلہ کیا ہے، جانیے فائل فوٹو ذہنی نشوونما کیلئے سب سے بہترین مشغلہ کیا ہے، جانیے

مشغلہ ایک ایسی سرگرمی ہے جسے لوگ اپنے فرصت کے اوقات میں انجام دیتے ہیں اور ہر مشغلہ آپ کو مصروف رکھنے کے ساتھ آپ کی خوشی اورصحت مندی کا باعث بھی بنتا ہے، تاہم ہر مشغلہ انسانی ذہن پر اثر انداز نہیں ہوتا۔

اگر ذہنی نشوونما اور فکری نقطۂ نظر سے تمام مشاغل میں سے کسی ایک کو سب سے طاقتور قرار دیا جائے، تو ماہرینِ نفسیات اور تعلیم کا متفقہ جواب ’مطالعہ‘ ہے۔

مطالعہ، خاص طور پر اگر اسے باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ کیا جائے، دماغ کے مختلف حصوں کو متحرک کرتا ہے اور انسان کی سوچنے، سمجھنے اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ دماغی سرگرمیاں انسان میں تنقیدی اور تجزیاتی سوچ کو پروان چڑھاتی ہیں، جو نہ صرف ذاتی زندگی میں مددگار ثابت ہوتی ہے بلکہ سماجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بھی انسان کو بہتر فیصلے کرنے میں مدد دیتی ہے۔

install suchtv android app on google app store