محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،دن میں موسم خُشک جبکہ رات اور صبح میں سرد رہے گا۔
صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا جارہا ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شمال مشرق سے خشک ہوائیں14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
ہوا میں نمی کا تناسب44فیصد ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ شہرقائد کا فضائی معیار آج بھی مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا دسواں نمبر ہے۔
کراچی کا سب سے زیادہ آلودہ ترین علاقہ کورنگی صنعتی ایریا قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے چند بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنےکاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبےکے میدانی علاقے پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ڈیرہ میں دھند چھائی رہے گی۔
گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران چترال میں ہلکی بارش ہوئی۔ شہر پشاور کاکم سےکم کا درجہ حرارت7زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب48 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
پاراچنار میں ایک،دیر میں دو،چترال،دورش،کاکول اور کالام میں درجہ حرارت تین تین ،کاکول تین تین ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
بالاکوٹ،تیمرگرہ اورمیرکنی میں چار چار،سیدوشریف اورمالم جبہ میں پانچ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تخت بائی اور چراٹ میں چھ چھ ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی خان نو اور بنوں میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔