جانیے خوبصورتی اور صحت کے 5 راز

ماہرین صحت:گرم پانی اور ایک چمچ گھی سے صحت تندرست فوتو فوائل ماہرین صحت:گرم پانی اور ایک چمچ گھی سے صحت تندرست

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ گھی صرف ذائقہ بڑھانے والی چیز نہیں بلکہ ایک قدرتی دوا ہے، مگر وزن بڑھنے کے خوف سے اکثر لوگ اس سے دور رہتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ اعتدال میں استعمال کیا گیا گھی نہ صرف وزن نہیں بڑھاتا بلکہ صحت کے کئی مسائل کا حل بھی ہے۔

بھارتی ماہرِ صحت ڈاکٹر گایتری دیوی کے مطابق گھی میں وہ قدرتی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو دماغ، آنکھوں، جوڑوں اور ہاضمے کیلئے بے حد فائدہ مند ہیں۔ اس میں وٹامن اے ، ڈی، ای اور کے۔ کے علاوہ کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور آئرن جیسے غذائی خزانے موجود ہوتے ہیں۔

لیکن اصل حیرت کی بات تو یہاں سے شروع ہوتی ہے، صبح خالی پیٹ نیم گرم پانی میں ایک چمچ گھی ملا کر پینا، پورے جسم کیلئے ایک طاقتور شفا بخش ٹانک ثابت ہوتا ہے۔!

آئیے دیکھتے ہیں اس سادہ سے مشروب کے حیرت انگیز فوائد:

1) ہاضمہ مضبوط، آنتیں صاف!

اگر آپ بار بار پیٹ درد، گیس یا بدہضمی سے پریشان رہتے ہیں تو یہ نسخہ آزمائیں۔ گرم پانی میں گھی ملا کر پینے سے آنتوں کی صفائی ہوتی ہے، نظامِ ہاضمہ بہتر بنتا ہے اور کھانا تیزی سے ہضم ہوتا ہے۔

2) تیزابیت اور قبض کا خاتمہ

ایسڈٹی کا شکار افراد کیلئے گھی کا پانی قدرتی اینٹی ایسڈ ہے۔ یہ معدہ کو سکون دیتا ہے اور قبض کو بھی جڑ سے ختم کرتا ہے۔

3) جوڑوں کے درد کیلئے قدرتی علاج

گھی میں موجود اومیگا 3 اور کنجوگیٹڈ لینولک ایسڈ جسم میں سوزش کم کرتے ہیں۔ روزانہ خالی پیٹ اس کا استعمال جوڑوں کو مضبوط کرتا ہے اور درد میں نمایاں کمی لاتا ہے۔

4) چہرے کی شادابی اور داغوں میں کمی

گھی والا پانی جسم سے ٹاکسن نکال کر جلد کو اندر سے صاف کرتا ہے۔ چہرے کے داغ دھبے آہستہ آہستہ ہلکے ہوتے ہیں اور رنگت نکھرنے لگتی ہے۔

5) وزن کم کرنے میں مددگار

حیرانی کی بات یہ ہے کہ گھی وزن گھٹانے میں رکاوٹ نہیں بلکہ مددگار ہے! یہ آپ کو لمبے وقت تک پیٹ بھرا رکھتا ہے، بے وقت کھانے کی خواہش کم کرتا ہے اور میٹابولزم بہتر بناتا ہے۔

یہ آسان نسخہ ضرور آزمائیں اور خود دیکھیں کہ قدرت کس طرح چھوٹی چھوٹی چیزوں میں بڑے فوائد چھپا دیتی ہے۔

install suchtv android app on google app store