پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تاریخ ساز پیش رفت

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی شفافیت اور قانونی نظام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کرپٹو کونسل اور پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئیں فائل فوٹو پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی شفافیت اور قانونی نظام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کرپٹو کونسل اور پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئیں

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی شفافیت اور قانونی نظام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کرپٹو کونسل اور پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئیں، ان اداروں کا مقصد کرپٹو مارکیٹ کی ریگولیشن صارفین کو تحفظ اور ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرنا ہے۔

پاکستان میں اہم ایکسچینجز کے لیے عبوری لائسنس، مائننگ، ٹوکنائزیشن اور فنٹیک کے پائلٹ پروجیکٹس شروع کیے گئے۔

وزیراعظم پاکستان کی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تعاون اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ملاقات میں امریکی وفد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زچری وٹکوف، اعلیٰ عسکری قیادت اور اہم حکومتی نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان کا وژن شہریوں کے لیے بہتر روابط، آسان رسائی اور شفاف فروغ دینے پر مبنی ہے۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان میں محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی نظام پر تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی، اس تعاون سے عالمی مالیاتی تبادلے اور زرمبادلہ کی ادائیگیوں میں جدت، ڈیجیٹل فنانس میں نئے افق روشن ہوں گے۔

زچری وِٹکوف نے پاکستان کے پالیسی فریم ورک کو سراہا اور واضح کیا کہ عالمی ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے، گزشتہ سال ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر بھی دستخط کیے، جس کا مقصد بلاک چین، اسٹیبل کوائنز اور دیگر ڈیجیٹل فنانس پر تعاون اور تعلقات کو فروغ دینا تھا۔

یہ اہم ملاقات پاکستان کے ابھرتے ہوئے انقلابی ڈیجیٹل اثاثہ جات کے فریم ورک پر بڑھتی ہوئی بین الاقوامی توجہ کی عکاسی کرتی ہے، حکومتی وژن اور ریگولیٹری پیش رفت پاکستان کی بٹ کوائن اور ڈیجیٹل معیشت کو ترقی کی نئی سمت دے رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store