سمندر میں خطرات سے نمٹنے کے لیے بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر متعارف

ہیلی کاپٹر فائل فوٹو ہیلی کاپٹر

سمندر میں خطرات سے نمٹنے کی تیاری کے سلسلے میں برطانوی بحریہ نے نیا بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر متعارف کروا دیا۔

بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی،برطانیہ کی رائل نیوی نے خود کار ہیلی کاپٹر کو ’’پروٹیئس‘‘ کا نام دیاہے۔

برٹش رائل نیوی کے مطابق ’’پروٹیئس‘‘ہیلی کاپٹر سمندری گشت اور زیر آب اہداف کی نگرانی کیلئے ڈیزائن کیا گیاہے، جس کی تیاری پر 8 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔

برطانوی رائل نیوی کے مطابق ہیلی کاپٹر کو دفاعی اور فضائی ٹیکنالوجی کی کمپنی لیونارڈو نے تیار کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store