پاکستان کی ڈیجیٹل تاریخ میں نیا باب، پہلا سرکاری اے آئی اوتارلانچ

پاکستان کی ڈیجیٹل تاریخ میں نیا باب، پہلا سرکاری اے آئی اوتارلانچ فائل فوٹو پاکستان کی ڈیجیٹل تاریخ میں نیا باب، پہلا سرکاری اے آئی اوتارلانچ

وفاقی حکومت نے پاکستان کا پہلا سرکاری مصنوعی ذہانت (اے آئی) اوتار ‘لیلا’ متعارف کرایا ہے۔

وزیرِ اطلاعات و ٹیکنالوجی نے تقریب کے موقع پر کہا کہ لیلا عوامی اور نجی شعبوں میں اے آئی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

خصوصی حکومتی تقریب میں سینئر پالیسی سازوں اور ٹیکنالوجی ماہرین نے شرکت کی اور اس اقدام کو ملک میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرنے والا قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ یہ اے آئی اوتار نہ صرف علامتی ہے بلکہ تعلیمی معاونت، شہری سہولیات میں رہنمائی اور متعدد زبانوں میں صارفین سے بات چیت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکومت کی حکمتِ عملی کے تحت 2030 تک ایک لاکھ افراد کو اے آئی میں تربیت فراہم کی جائے گی، ایک ہزار اے آئی وینچرز کو فنڈنگ دی جائے گی، 400 یونیورسٹی منصوبوں کی حمایت کی جائے گی اور 50 شعبہ جاتی اے آئی ماڈلز تیار کیے جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے معاشی اور تکنیکی ترقیاتی مقاصد کے حصول میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

 
install suchtv android app on google app store