ریڑھ کی ہڈی کے زخمی مریضوں کے لیے طبی تحقیق میں سنسنی خیز انکشاف

ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کے طویل المدتی اثرات فائل فوٹو ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کے طویل المدتی اثرات

ماس جنرل بریگم کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی کے شدید زخمی افراد میں مختلف دائمی بیماریوں کے لاحق ہونے کا امکان عام افراد کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسے افراد میں ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کے مسائل، فالج، ذیابیطس، اور نفسیاتی و اعصابی مسائل زیادہ دیکھنے کو ملے ہیں، خواہ ان کی عمر، چوٹ کی جگہ یا صحت کی ابتدائی حالت کچھ بھی ہو۔

مطالعے میں مریضوں کا 20 سال تک ڈیٹا لیا گیا اور مختلف عوامل جیسے جینیاتی مواد اور پیچیدہ طبی حالات کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

تحقیق کاروں کے مطابق یہ نتائج بتاتے ہیں کہ صرف اسپتال یا بحالی مرکز سے علاج مکمل کر لینا کافی نہیں ہے.

ریڑھ کی ہڈی کے زخمی افراد کے لیے طویل مدتی اور جامع دیکھ بھال کے پروگرام ضروری ہیں، تاکہ انہیں ان بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق یہ افراد مسلسل نگرانی اور طبی رہنمائی کے ذریعے صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں، اور یہ تحقیق طویل مدتی علاج کے اہم نکات کی طرف روشنی ڈالتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store