جرنل بی ایم سی میڈیسن کی تحقیق نے حیرت انگیز راز کھولا کہ اوزیمپک اور ویگووی کے استعمال کے بعد وزن کیوں دوبارہ بڑھنے لگتا ہے۔
جدید تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وزن کم کرنے والی دوائیں جیسے اوزیمپک اور ویگووی استعمال کرنے کے بعد جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں جو دوا بند کرتے ہی وزن دوبارہ بڑھنے کا سبب بنتی ہیں۔
اس مطالعے میں 2500 سے زائد افراد کے 11 کلینکل ٹرائلز کا جائزہ لیا گیا، جس سے واضح ہوا کہ وزن کم کرنے والی ادویات کا کورس مکمل کرنے کے فوراً بعد وزن میں اضافے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں اس بات پر خاص زور دیا گیا کہ دوا کا فعال جزو سیماگلوٹائیڈ دوا بند کرنے کے بعد وزن کنٹرول میں کیوں ناکام ہوتا ہے۔
یہ انکشاف ان لاکھوں افراد کے لیے ایک چیلنج ہے جو موٹاپے سے نجات کے لیے یہ ادویات استعمال کرتے ہیں۔
اور اس پر مزید تحقیق کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے تاکہ مستقبل میں بہتر اور دیرپا علاج سامنے آ سکے۔