جھاڑو کے تنکوں سے بنے’’جعلی زیرے‘‘کی برآمد گی کا انکشاف

جھاڑو کے تنکوں سے بنے’’جعلی زیرے‘‘کی برآمد گی کا انکشاف فائل فوٹو جھاڑو کے تنکوں سے بنے’’جعلی زیرے‘‘کی برآمد گی کا انکشاف

مضرصحت زیرہ فروخت ہونے کاانکشافزیرہ ہر باورچی خانے میں موجود ہوتا ہے تاہم ناجائز منافع خور اب جھاڑو کے تنکوں سے جعلی زیرہ بنا کر فروخت کر رہے ہیں
انسانی صحت سے کھیلنے کا یہ مکروہ دھندا بھارت سے سامنے آیا ہے۔

جہاں مارکیٹوں میں جعلی زیرہ فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ زیرہ جھاڑو کے تنکوں سے بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں پولیس افسران نے خفیہ اطلاع پر زیرے کی ایک بڑی کھیپ کو پکڑٓا ہے

اس میں ہزاروں کلو جعلی زیرہ برآمد کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 60 لاکھ بھارتی روپے (پاکستانی تقریباً دو کروڑ روپے کے لگ بھگ) سے زائد ہے۔

جعلی زیرہ ناریل کی جھاڑو کے تنکوں، گڑ اور گھاس ملا کر بنایا گیا تھا

اس کو اصلی زیرے میں ملا کر مختلف شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

پولیس نے جعلی زیرہ پکڑنے کے ساتھ کئی ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جب کہ کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے مذکورہ معاملے میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

پولیس تحقیقات میں جعلی زیرہ بنانے والے افراد نے انکشاف کیا ہے کہ

انہوں نے نقلی زیرے کو اصلی زیرے کے ساتھ 80 سے 20 کے تناسب میں ملا کر بیچنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

install suchtv android app on google app store